یوکرینی حکام نے امریکہ کی جانب سے چھوٹے خودکار اسلحے کی ترسیل موصول کی ہے جس میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد سے چھینے گئے ہتھیاروں کے علاوہ شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر جمع کرائے گئے ہتھیار شامل ہیں۔
اس موقع پر یوکرینی حکام نے امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہتھیاروں کا جرائم میں استعمال ہونے کے بجائے بہترین استعمال ہے۔ یوکرین نے ہتھیاروں کی تعداد یا اقسام کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی البتہ کچھ ذرائع کے مطابق حالیہ تعداد ۱۰۰ سے زائد چھوٹے ہتھیاروں اور ڈیڑھ لاجھ سے زائد گولیوں پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں یوکرین کے لیے ہتھیار جمع کرنے کی باقائدہ مہم چلائی جا رہی ہے اور اس کے لیے شہری اقر مقامی تنظیمیں باقائدہ چندہ بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ میامی کی پولیس نے اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد سے چھینی گئی بندوقیں بھی چندے میں کروائی ہیں جن کی پہلی کھیپ یوکرین بھیج دی گئی ہے۔
دوسری طرف روس مغربی ممالک کو مسلسل تنبیہ کر رہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی جلتی پہ تیل کا کردار کر رہی ہے۔ اور یہ پالیسی یوکرین میں جنگی جرائم کا باعث بننے کے علاوہ کل کو دہشت گرد تنظیموں کا ایندھن بن سکتی ہے۔