Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی: انتظامیہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت اور میڈیا میں دفاعی بیانیہ تیز کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے سر پر مواخذے کی تحریک کا خوف منڈلانے لگا۔ سرائے ابیض نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی جبکہ میڈیا کو خصوصی بیانیہ ترتیب دینے کے لیے صدارتی محل میں خصوصی نشستیں منعقد ہو نے لگ گئی ہیں۔

رشیا ٹوڈے نے متعدد ذرائع سے اس چیز کی تصدیق کروائی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ ریپبلکن جماعت صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے غیر ملکی خصوصی یوکرین میں کاروبار اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر مواخذے کی تحریک لانا چاہتی ہے۔ اور اس کے لیے مواد بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔

بائیڈن انتطامیہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ ریپبلکن جماعت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اس تحریک کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ حزب اختلاف صدر کو لوگوں کی خدمت سے روکنا چاہتی ہے اور معاشی بحران میں ایسی تحریکوں سے انتظامیہ کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

ریپبلکن کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف تمام ثبوت ان کے بیٹے کے لیپ ٹاپ سے حاصل کیے گئے ہیں، اور وہ ناقابل تردید ہیں۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے پر منشیات، ہتھیاروں کی غیر قانونی خریدو فروخت اور لڑکیوں سے زبردستی جنسی دھندہ کروانے کے الزامات عائد ہیں۔ جو بظاہر ان کا بیٹا کرتا ہے تاہم اس میں صدر کی معاونت بھی رہی ہے، خصوصاً یوکرین اور چین میں کاروبار جمانے میں صدر بائیڈن نے ماضی میں بطور نائب صدر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیٹے کی مدد کی۔

صدر بائیڈن الزامات کی تردید کرتے ہیں تاہم ان کے بیٹے کی ای میلیں اور کاروباری شراکت دار کا بیان اس حوالے سے صدر کی وضاحت کی تردید کرتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

12 − 6 =

Contact Us