بھارت میں حکمراں جماعت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کردیا۔ بھارتی جنتا پارٹی کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب سے پیش کئے گئے منشور میں مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے (کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ) رام مندر کی تعمیر، یکساں سول قوانین، ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر، قوم پرستی، نیشنل سیکورٹی، سرحدوں کی حفاظت، اقتصادی ترقی، دہشت گردی کے خاتمے اور کسانوں کی فلاح و بہبود سمیت عوام سے 75 وعدے کیے گئے ہیں جسے الیکشن جیتنے کیلئے مودی کا آخری حربہ قرار دیا جارہا ہے