پاکستان کے سابق صدر آسف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے اور گرفتاری کے خلاف منگل 11 جون کو یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکنان بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے، جو مکمل طور پر پرامن ہوگا۔