ایک نئی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق2018 میں گوگل نے آن لائن خبروں میں چلنے والے اشتھارات سے 4.7 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جبکہ مجموعی طور پر امریکی خبر رساں انڈسٹری نے ڈیجیٹل اشتہارات سے5.1 بلین ڈالر کمائے
نیوز میڈیا الائنس کی طرف سے کیے گئےمطالعہ میں انکشاف کیا گیا کہ کس طرح گوگل نے ویب صحافیوں اور ڈیجیٹل نیوز تنظیموں کے کام سے منافع کمایا۔ مطالعہ کے مطابق تقریباً 40 فی صد گوگل کے رجحانات والے سوالات کے کلکس خبروں سے متعلق ہوتے ہیں جن پر گوگل پیسے کماتا ہے۔ تاہم خبروں کے مواد کے لیےگوگل کسی قسم کی کوئی ادایئگی نہیں کرتا