سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا راکٹ حملہ، 26 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی ایئرپورٹ ابہا کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں،8 زخمی اسپتال میں داخل ہیں ،جبکہ 18 زخمیوں کو طبی امداد کےبعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔