تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی کے بعد عمان میں توانائی کے مشروبات پر بھاری ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے۔
خام تیل کی آمدنی پر انحصار کو کم کرنے کے لیے عمان کے ٹیکس کے سیکریٹیریٹ جنرل نے تمباکو اور الکحل سے لیکر توانائی کے مشروبات تک مختلف اشیاء پر ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔
اس سال 15 جون سے سور کے گوشت ، تمباکو ، الکحل کے ساتھ ساتھ توانائی کے مشروبات پر 100 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا جبکہ کاربنیٹڈ مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔
گذشتہ نومبر عمان کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے بیان دیا تھا کہ ٹیکس کی مدد سے سالانہ آمدنی میں تقریباً 260 امریکی ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔