وائٹ ہاؤس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے جی- 20 کے اقتصادی سربراہی اجلاس میں روس، بھارت، چین، ترکی، سعودی عرب اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ انفرادی طور پر ملاقات کریں گے. وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے رائٹرز کو تصدیق کی.کہ ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹرمپ کی گفتگو ممکنہ طور پر ایران، یوکرین، شام اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے مسائل پر تبادلہ خیال پر مشتمل ہو گی-