نیو یارک کی وفاقی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے اس مؤقف کے باوجود کہ وہ ٹوئٹر کو سرکاری مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اپنے ناقدین کو بلاک نہیں کر سکتے –ٹرمپ کے ٹوئٹرپر 62 ملین فالوورز ہیں اور ٹرمپ اس تعداد کو کم کرنا چاہتے ہیں-یہ مسًلہ 2017 میں بھی اس وقت پیش آیا تھا جب صدر نے اپنے سات فالوورز کو بلاک کر دیا تھا-اور عدالت نے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم جاری کیا تھا