انسداد کیمیائی اسلحہ کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہر دومہ میں 2018 مں ہونے والے کیمیائی حملے کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما تھے-مارچ کے شروع میں جاری ہونے والی اس رپورٹ پر اس جمعے کے روز روس کے مستقل نمائندہ برائے انسداد کیمیائی اسلحہ تنظیم نے ہیگ میں ایک پریس کانفرنس کی-نمائندے نے کہا کہ تجزیہ کاروں کے مطابق دمشق نے مالیکیولر کلورین کے کنستر دومہ پر گرائے تھے-جبکہ درحقیقت اس کے پیچھے امریکہ تھا-تجزیہ کاروں نے اپنا زیادہ تروقت حملہ زدہ علاقے کا جائزہ لینے کی بجائے پڑوسی ملک میں گزارہ تھااور کسی بھی سوال کا درست جواب تلاش نہیں کیا تھالہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حملے کی از سر نو تحقیقات کروائی جائیں