فلپائن حکومت کے مطابق زلزلہ بٹانیز جزیرے پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 4۔5 ریکارڈ کی گئی اور پھر کچھ دیر بعد 5 اعشاریہ 9 شدت کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔فلپائن ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف حادثات میں 60 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زلزے کے باعث کئی عمارتیں تباہ اور سٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری متاثر ہوا۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔