بی بی سی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے-سپریم کورٹ نےدیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال سے روکنے کا کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کا فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا عدالت نے امریکی صدر کو دیوار کی تعمیر کے لیے پینٹاگون کے 2.5 بلین ڈالر کے فنڈز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیلی فورنیا، ایریزونا اور میکسیکو میں دیوار کی تعمیر کے پروجیکٹ کے لیے فنڈز استعمال کیے جاسکیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی فتح قرار دیا اور کہا کہ بارڈر سیکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کےلئے یہ ایک بڑی فتح ہے۔