غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ’میک پرو‘ کے پارٹس جوکہ چین میں تیار ہو رہے ہیں، امریکا میں تیارکیے جائیں تب ان پر کوئی ٹیرف نہیں عائد کیا جائےگا۔ اور اگر ایپل نے ایسا نہ کیا توایپل کو ٹیرف میں تخفیف یا چھوٹ نہیں دی جائے گی
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایپل تمام پارٹس کی تیاری امریکا میں کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اپیل نے امریکا کے تجارتی ترجمان سے تحریری درخواست کی تھی کہ میک پرو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے بعض آلات صرف چین سے درآمد کیے جا سکتے ہیں، اس لیے اس پر ٹیرف کی چھوٹ دی جائے۔
بعد میں ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو افسر ٹِم کُک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کو بہت پسند کرتا ہوں۔
