الجریزہ کے مطابق امریکا نے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے جواد ظریف پر پابندی عائد کی جس کا اعلان امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے کیا گیا -امریکہ نے جواد ظریف پر پابندی کی وجہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قرار دیتے ہوئے کہا ک جواد ظریف آیت اللہ خامنہ ای کا ایجنڈا پھیلاتے ہیں ۔
جبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے خلاف ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ واشنگٹن انہیں اپنے لیے ایک خطرہ سمجھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ اس پابندی سے متاثر نہیں ہیں، ان کی ایران کے باہر کوئی جائیداد اور مفادات نہیں