امریکہ تہران کے ساتھ اپنی بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال میں آسٹریلیا کو کھینچنے کے لئے کوشاں ہے ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں “بلا اشتعال حملوں” کے خلاف اور جہازوں کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے کینبرا سے مدد کی درخواست کی ہے۔
پومپیو اور پینٹاگون کے سربراہ مارک ایسپر نے اتوار کے روز سڈنی میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب وزیر خارجہ ماریس پاین اور وزیر دفاع لنڈا رینالڈز سے ملاقات کی۔
پومپیو نے بات چیت کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا ، امریکہ کو امید ہے کہ آسٹریلیا واشنگٹن کے ساتھ کھڑا ہو گا اور آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہازوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بلااشتعال حملوں کا مقابلہ کرے گا۔
آسٹریلوی وزیردفاع لنڈارینالڈز نے تصدیق کی کہ امریکہ تہران سے نمٹنےکے لیے آسٹریلیا کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک “کوئی فیصلہ نہیں ہوا”۔