Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

تمام جنگوں کی ماں… تمام امن کی ماں’: کیا روحانی ٹرمپ کے ساتھ جواب آں غزل پہ اتر آئے

امریکی خارجہ پالیسی کے جواب میں ، ایرانی صدر حسن روحانی الفاظ کے ایسےدلچسپ انتخاب پر اتر آئے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک محاورات سے کافی ملتے جلتے ہیں۔

روحانی نے منگل کے روز ٹیلی وژن تقریر میں متنبہ کیا کہ امریکہ کے بارے میں ایران کی پالیسیاں تہران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی آئینہ دار ہوں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے تمام پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔روحانی نے مزید کہا کہ

ایران کے ساتھ امن تمام امن کی ماں ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ ​​تمام جنگوں کی ماں ہے۔

اس جملے کا رخ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف جاتا ہے ، جو اکثر ”سب کی ماں” کامحاورہ استعمال کرتےہیں۔ 2017 میں ، امریکہ نے افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ، سابقہ ​​آئی ایس آئی ایس) کی پوزیشنوں پر مدر آف آل بمبس‘ (ایم او اے بی) کے نام سے ایک طاقتور بم گرایا۔ اس سال کے آخر میں واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ کی حامی ریلی کو ‘تمام ریلیوں کی ماں کہا گیا

روحانی نے اپنی تقریر میں امریکہ کو ایران کی سلامتی کو “مجروح کرنے” کے حوالے سے خبردار کیا اور ‘آنکھ کے بدلے آنکھ ‘ کی دھمکی  بھی دی-روحانی نے کہا ۔

ایک آبنائے کے لئے ایک آبنائے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آبنائے ہرمز آپ کے لئے مفت ہے اور آبنائے جبرالٹر ہمارے لئے مفت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ برٹش رائل میرینز اور جبرالٹر پولیس کی طرف سےآبنائے جبرالٹر میں ایک ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کے بعد تناؤ بڑھ گیا تھااس ٹینکرپر شبہ تھا کہ وہ یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں تیل لے جارہا تھا دو ہفتوں کے بعد ، ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی ٹینکر کویہ کہہ کر پکڑ لیا کہ وہ سمندری قوانین کی خلاف ورزی کررہا تھا۔

 ، 
دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twelve − nine =

Contact Us