واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تجارتی کشیدگی کی وجہ سے کچھ بین الاقوامی مینوفیکچررز کے بھارت میں پیداوار منتقل کرنے کی وجہ سے انڈیا کی معیشت کو 11 بلین ڈالر کا فائدہ ہوسکتا ہے۔
سنگاپور کے ڈی بی ایس بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ″ ہندوستان ،امریکہ – چین تجارتی تنازعہ کے درمیان ، خاص طور پر ان شرائط کے تحت ، جن پر امریکہ نے چین پر محصولات عائد کردیئے ہیں ، اپنے تجارتی روابط بڑھا سکتا ہے۔
بینک کی ماہر معاشیات ، رادھیکا راؤ نے سی این بی سی کو بتایا: “تجارت کے علاوہ ، سرمایہ کاری کے بہاؤ میں ردوبدل ایک ایسا موقع ہے جس سے بھارت فائدہ اٹھا سکتا ہے ، کیونکہ مینوفیکچرر متبادل کے طور پر نئی منزلیں تلاش کرتے ہیں۔”