Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں فوری طور پر 10 کروڑ افراد ہلاک اور دنیا بھر کو قحط سالی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

امریکی محققین کی جانب سے ایک نئے سائنسی مقالے میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں فوری طور پر 10 کروڑ افراد ہلاک اور دنیا بھر کو قحط سالی کا سامنا ہوسکتا ہے۔۔

تحقیق کے مطابق اگر آئندہ برسوں میں پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوئی تو اس کے ہلاکت خیز نتائج سامنے آئیں گے جس کے اثرات صرف جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑیں گے۔

ماہرین کے مطابق جوہری حملوں کے نتیجے میں کروڑوں ٹن سیاہ کاربن پیدا ہوسکتا ہے جو کہ ایک ہی ہفتے میں فضا میں پھیل کر پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔دھوئیں کے سیاہ اور گرد آلود بادلوں کے نتیجے میں زمین پر پہنچنے والی سورج کی روشنی 20 سے 35 فیصد تک کم ہوجائے گی۔سورج کی گرمی میں کمی کے باعث زمین کی سطح 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈی ہوجائے گی اور بارش کی شرح بھی 15 سے 30 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت گرنے سے اتنی سردی ہوگی کہ قدیم برف کے زمانےکے بعد سے زمین پر اتنی زیادہ ٹھنڈ کبھی نہیں رہی ہوگی۔ایٹمی جنگ کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات 10 سال تک رہ سکتے ہیں جس کے باعث دنیا قحط سالی کا شکار ہوسکتی ہے اور آبادی کا ایک بڑا حصہ غذائی قلت کا شکار ہوجائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس وقت دونوں ممالک کے پاس 150 سے زائد جوہری ہتھیار ہیں جوکہ 2025 تک 200 سے زائد ہوسکتے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن روبوک کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان اس وقت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سخت تناؤ کا ماحول ہے اور دونوں کے درمیان سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پروفیسر ایلن کے مطابق اگست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیر کی خودمختاری ختم کرکے اسے نئی دہلی کے زیر اثر کردیا گیا تھا جب کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران دنیا کو خبردار کیا تھا کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 × four =

Contact Us