روس کی سب سے بڑی آئل کمپنی روزنیفٹ نے یورو کو خام تیل اور دیگر مصنوعات کی تمام نئی برآمدات کے لئے بطور ڈیفالٹ کرنسی مقرر کردیا ہے۔ یہ بات خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعرات کے روز روسی فرم کی شائع کردہ ٹینڈر دستاویزات کے حوالے سے بتائی۔
ادارے کے مطابق ستمبر تک ، روزنیفٹ اپنے خام تیل اور مصنوعات کی ادائیگی کے پہلے سے طے شدہ اختیار کے طور پر یورو کی مانگ کررہا ہے۔ روزنیفٹ سے باقاعدگی سے تیل کی خریداری کرنے والی ایک کمپنی کے ایک تاجر نے رائٹرز کو بتایا کہ روزنیفٹ نے حال ہی میں یورو کو برآمدی سامان کی فراہمی کے لئے تمام نئے معاہدوں میں زرمبادلہ کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خریداروں کو پہلے ہی اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔