ایرانی وزیر خارحہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کو اس کی بی ٹیم بحران میں ڈبو دے گی
ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھلے جنگ نہ چاہتے ہوں، لیکن ان کی انتظامیہ کے افراد اور اسرائیل میں بیٹھے عناصر ان کو ممکنہ طور پر جنگ کی طرف دھکیل دیں گے۔
ظریف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جنہوں نے پالیسیوں کو تیار کیا ہے وہ صرف مذاکرات کا حل نہیں چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ ٹرمپ کی بی ٹیم کے ایران مخالف امریکی سیکریٹری مائک پومپیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کسی سازش کے ذریعے ایران پر حملہ کروانے کے لئے کوئی ناگہانی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں
ایران تنازعہ نہیں چاہتا لیکن اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہو جاۓ گا. ظریف نے خبردار کیا کہ امریکہ ایران کے تیل کو فروخت کرنے سے روکنے کی کوشش کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔