’داعش کے مارے جانے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کی رات اس گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ان کے بقول البغدادی کی ہلاکت پر امریکہ کی جانب سے بہت شور مچایا گیا تھا لیکن ترکی نے البغدادی کی بہن، بہنوئی اور اب اس کی بیوہ کی گرفتای پر بھی اس طرح کا کوئی ہنگامہ برپا نہیں کیا۔
بتایا گیا ہے کہ البغدادی کی اہلیہ کو بھی شمالی شام سے ہی حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل البغدادی کی بڑی بہن، بہنوئی اور بچوں سمیت ان کے متعدد اہل خانہ کو بھی ترک دستوں نے گرفتار کر لیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی خصوصی دستوں کی ایک کارروائی کے دوران البغدادی نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔