جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے حالیہ فضائی حملے جس میں ان کے مطابق ایک ‘فلسطینی جنگجو کمانڈر’ ہلاک ہوا تھا، کے بعد سے اسرائیلی سرزمین پر غزہ سے اب تک 250 کے قریب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ غزہ سرحد سے متصل اسرائیلی زمین پر راکٹ حملوں کی وجہ سے اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے جاری اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 22 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کے حملوں میں اب تک 69 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں’۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں بھاء ابو العطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئی تھیں جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔رات کی تاریکی میں ہونے والا حملہ بھاء ابو العطا کی رہائش گاہ پر اس وقت کیا گیا تھا جب وہ سو رہے تھے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے چلنے والے راکٹ تل ابیب تک پہنچے ہیں جن کی وجہ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ اور اسرائیل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مصری حکام کا کہنا تھا کہ قاہرہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم فلسطینی تنظیم کے ترجمان نے ان کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری ترجیح اسرائیلی جرائم کا جواب دینے اور جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے’۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے مزید لوگوں کو مارنے سے کترائیں گے نہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آج ہم نے اپنے تمام دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے، جو بھی ہمیں دن میں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا وہ رات تک باقی نہیں رہ پائے گا’۔

راکٹ حملوں کی وجہ سے اسرائیل میں کسی کی ہلاکت سامنے نہیں آئی جس کی وجہ اسرائیل کا آئرن ڈوم دفاعی نظام ہے جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ‘اس نئے سسٹم کے ذریعے 90 فیصد راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا’۔

گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے کے ساتھ ساتھ شام کی دارالحکومت دمشق میں بھی اسرائیل نے ایک گھر پر 3 فضائی حملے کیے تھے جن میں سے ایک کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور 2 نے گھر کو تباہ کردیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 + 9 =

Contact Us