Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارت میں متنازع قانون کےخلاف متعدد ریاستوں میں احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف دس ریاستوں میں احتجاج ہوا۔ اس دوران پولیس نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور فائرنگ کر کے تین شہریوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتی شہری بھی سیخ پا ہیں۔ اس صورت حال کو آٹھ روز ہو چکے ہیں اور آج بھی صورتحال بے قابو ہے ۔ دہلی، کولکتہ، لکھنؤ، کرناٹک، حیدرآباد، اترپردیش، آسام، بہار ، بنگلور ، پٹنہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی پولیس نے احتجاج روکنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔مختلف ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔ بارہ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور انٹرنیٹ اور ایس ایم سروس بند کر دی گئی۔

واضح رہے کہ مظاہروں اور احتجاج پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے ان افراد میں جنوبی شہر بنگلور کے ممتاز مؤرخ اور حکومت کے نقاد رام چندر گوہا اور دہلی سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن یوگیندرا یادیو بھی شامل ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eighteen − 14 =

Contact Us