Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

آئی ایم ایف کرونا ریلیف فنڈ: 25 ممالک کے لیے ریلیف، پاکستان کا ذکر نہیں

عالمی مالیاتی فنڈ نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس مشکل معاشی صورتحال کے پیش نظر 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔تاہم ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے ایک طرح کی مدد ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 ممالک کو آئی ایم ایف کے کیٹسٹرافی کنٹینمنٹ اینڈ ریلیف ٹرسٹ (سی سی آر ٹی) کے تحت قرضوں میں ریلیف دینے کی اجازت دے دی ہے۔‘’یہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرونا کی وبا سے پڑنے والے اثرات پر قابو پانے کے لیے ایک طرح کی مدد ہے۔‘

اخبار دی انڈیپینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ ’اس گرانٹ سے ہمارے غریب اور سب سے زیادہ متاثرہ ممبران کو آئی ایم ایف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے چھ ماہ مل جائیں گے تاکہ وہ اس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنے دیگر مالی وسائل پر کام کر سکیں اور طبی اور امدادی کوششوں کو بہتر بنا سکیں۔ ان کے مطابق سی سی آر ٹی اس وقت پانچ سو ملین امریکی ڈالرز کی گرانٹ بطور ریلیف دے سکتا ہے جن میں برطانیہ کی جانب سے 185 ملین ڈالر اور جاپان کی طرف سے دیے گئے سو ملین ڈالر شامل ہیں۔ان ممالک کے علاوہ چین اور نیدرلینڈز بھی ریلیف کے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے دیگر ڈونرز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس ریلیف پروگرام میں مدد کریں تاکہ غریب ممالک کو دو سال کی مدت کے لیے مکمل مدد فراہم کی جا سکے۔

دی انڈیپینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق جن ممالک کو یہ گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں افغانستان، یمن، دی گیمبیا، گنی اور ہیٹی سمیت 25 ممالک شامل ہیں تاہم ان میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven + one =

Contact Us