Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کویتی کابینہ بھی جاگ اٹھی ۔ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت اور او آئی سی سے مداخلت کی اپیل کر دی

بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں پرروا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر عرب ملک کویت بھی بول اٹھا ہے۔ کویتی کابینہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کے لئے او آئی سی سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف مظالم میں مزید سے مزید تراضافہ ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کو کبھی گاؤ ماتا کے نام پر قربان کیا جاتا ہے ،کبھی کورونا کے پھیلاؤ کا باعث قرار دے کر مارا جاتا ہے، تو کبھی ہندو عوام کو مسلم تاجروں سے خریداری سے روکا جاتا ہے۔

انتہا پسند ہندوؤں وں کی جانب سے ایسی ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں جن میں شہریوں کو صرف ہندوؤں سے سبزی خریدنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ آگرہ میں مسلمان سبزی فروش کو انتہا پسندوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس غریب مسلمانوں کا ایمان خریدنے میں ناکام ہوگئی ہے، انھیں راشن دینے کا لالچ دیا، جے شری رام کا نعرہ لگانے کا کہا، مگر مسلمانوں نے اپنی جان اور مال کی قربانی دینا گوارا کر لیا ۔ ریاست بہار میں انتہائی غریب شہریوں کو صرف مسلمان ہونے کی بنا پر راشن سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

اس ظلم و ستم کے خلاف خود بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں مگر بھارتی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کا ظلم ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے دوسری جانب کشمیرمیں بھی ہندو آبادی بڑھانے کے لیے ہندوؤں میں نہایت ارزاں نرخوں پر زمیں کی فروخت اور مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × 4 =

Contact Us