Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

چین سے کشیدگی : امریکی بمبار طیارے الرٹ

امریکہ نے چین کےساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیر فورس بیس پر اپنے فور۔ ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200 کے قریب ائیر فورس کے اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل امریکہ نے یہاں سے اپنے بی بمبار طیارے واپس بلالئے تھے

امریکن ائیر فورس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ساتویں بم ونگ کمانڈر کرنل ایڈ سومینگل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گوام میں واپسی کے بعد پرجوش ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے بمبار فورس کےساتھ کام جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوام سے امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلالیا گیا تھا تاہم ائیر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے واضح کیا تھا کہ ایشیا پیسفک خطے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلا لینے کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اسٹریٹجک بمبار طیارے زیادہ عرصے تک اس خطے سے غائب رہیں گے ۔

یہاں یہ بات سب سے اہم اور قابل ذکر ہے کہ بمبار طیاروں اور اہل کاروں کی واپسی تعیناتی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اور اعلیٰ عہدے دار کئی مرتبہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی وبا کی ذمہ داری چین پر ڈال چکے ہیں جبکہ چینی صدر اور اعلیٰ حکام نے اس پر سخت غصے اور ناراضی کا اظہار کیا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven − one =

Contact Us