Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ یک طرفہ طور پرنیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ لاقانونیت ساکھ کو متاثر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر ڈیل کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے دیگر رکن ممالک پر دباؤ کا بھی نوٹس لیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ یورپی یونین نے معاہدے کی پاسداری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے معاہدے کے توڑے جانے کے اعلان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے بغیر جوہری توانائی کے معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کبھی بھی نیوکلیئر ڈیل سے مخلص نہیں تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کے امور خارجہ کے نمائندے کو بھی ٹیلی فون کر کے نیو کلیئر ڈیل کے معاملات اور امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر تبادلہ خیال کیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 − six =

Contact Us