Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور چینی سفیر کی پر اسرار موت :ایک اہم سوال

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کے بعد چینی سفیر کی پر اسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دےدیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں چینی سفیر ڈو وائی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

اسرائیل نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے مگر آزاد ذرائع سے ملی معلومات نے چند شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے ۔چینی سفیر نے چند روز پہلے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا تھا جس میں دل کا کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا ۔14 مئی کوچینی سفیر ڈو وائی نے چین اور فلسطین کے طبی ماہرین کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس بھی کی تھی۔

جبکہ ا سرائیلی حکومتی ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے سفیر کی موت ہوئی ہے۔ البتہ کچھ ماہرین نے زہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اپنے مخالفین کو زہر دے کر مارنے کے حوالے سے مشہور ہے

نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک انتقال کر جانے والے اس چینی سفیر نے ابھی دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایک بیان کی شدید مذمت کی تھی۔ مائیک پومپیو نے یہ بیان اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران دیا تھا۔ اس بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل میں چین کی طرف سے کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری کی مذمت کی تھی اورساتھ ہی بیجنگ حکومت پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ چینی شہر وُوہان سے پھوٹ کر ایک عالمی وبا بن جانے والی بیماری کووِڈ انیس کے بارے میں معلومات چھپانے کی مرتکب ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ چینی سفیر کی موت کا واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دو دن بعد ہوا ہے اور سفیر نے اس دورے کے دوران امریکا کی جانب سے اسرائیل میں چینی سرمایہ کاری پر تحفظات اور کورونا وبا سے متعلق چین کی جانب سے معلومات چھپانے کے بیان پر اظہار مذمت بھی کیا تھا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپو کے دورہ اسرائیل کے بعد چینی سفیر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق 57 سالہ ڈو وئ کو فروری میں اسرائیل کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ یوکرائن میں بھی سفارتی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen − 4 =

Contact Us