Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

قاسم سلیمانی قتل: ایرانی عدالت کی امریکہ کیلئے جاسوسی پر شہری کو موت کی سزا

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں ہونے کی اطلاع امریکہ کو دینے پراپنے شہری سید محمود موسوی مجد نامی کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں سی آئی اے کے جاسوس کی پھانسی کی سزا کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سے منسلک حال ہی میں سید محمود موسوی مجد نامی ایک فرد کو سپاہ قدس اور شہید میجر جنرل سلیمانی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ جس پر ایرانی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے اور ایران کی اعلیٰ عدلیہ نے بھی اس پھانسی کے حکم کو برقرار رکھا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس کو عنقریب پھانسی دے دی جائےگی۔ غلام حسین اسماعلی نے کہا کہ ایران کی تمام جیلیں ایرانی عدلیہ کے زیر نظر ہیں اور کسی بھی قیدی کی رہائی یا عدم رہائی کا  فیصلہ ایرانی عدلیہ کے ہاتھ میں ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty + 12 =

Contact Us