Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Iran

ایران میں ایک اور بجلی گھر دھماکے سے متاثر

ایران میں ایک اور بجلی گھر دھماکے سے متاثر

Iran, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز
ریاستی میڈیا - ایران میں ایک اور بجلی گھر دھماکے سے متاثر ہوا ، حکام نے دھماکے کی وجہ ٹرانسفارمر قرار دے دیا۔ اس بار دھماکہ ایران کے وسطی حصے میں ایک بجلی گھر میں ہوا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اس سے قبل بھی ایران میں اہم مقامات پر کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ اصفہان پاور کمپنی کے سی ای او نے سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک ذیلی اسٹیشن ٹرانسفارمر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ دھماکے میں اڑ گیا۔ تاہم، آس پاس کا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹیں ریکارڈ نہیں کی گئیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبا دو گھنٹوں کے بعد سب اسٹیشن دوبارہ کام کرنا شروع ہو گیا۔ خراب شدہ سامان کی مرمت اور تبدیلی کا کام جاری ہے۔ ...
اسرایئل ایرانی جوہری مقام پر پراسرار دھماکے میں ممکنہ طور پر ملوث

اسرایئل ایرانی جوہری مقام پر پراسرار دھماکے میں ممکنہ طور پر ملوث

Iran, Israel, news, Urdu, world عالمی خبریں, آج روس, اردو نیوز, عالمی
ایران نتنز کے اہم مقام پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دینے پر مجبور ہوسکتا ہے گذشتہ ہفتے ایک مشکوک دھماکے نے ایران کے جوہری پروگرام میں ایک انتہائی حساس اور قیمتی مقام کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔ اب قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے اور ایران اس کے جواب میں کیا کرسکتا ہے۔ حملے کا شک اسرائیل کی جانب ہے جس نے ماضی میں ایرانی سرزمین پر نہ صرف خفیہ کارروائیاں کی ہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دستاویزات اور فائلیں بھی چوری کیں - اور اس کا مقصد تہران کی جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کو کم کرنا ہے۔ حساس مقام پر ایسی تخریب کاری میں اسرائیل، کسی دوسرے گروہ یا ملک کے ملوث ہونے کا مطلب ایران کے انتہائی حساس مقامات میں حفاظتی اقدامات کی کمی اور ممکنہ طور پر دشمنوں کی ان مقامات میں دراندازی ہے۔ ایران کے جوہری توانائی اتھارٹی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ک...
سلییمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری: ایران کا انٹرپول سے رابطہ

سلییمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری: ایران کا انٹرپول سے رابطہ

Iran, news, Soleimani, Trump, Urdu, امریکہ
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 امریکیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لیے ایران انٹرپول چینلز سے رابطہ کرے گا ۔ مشتبہ افراد کی فہرست میں سرفہرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے القدس فورس کے اعلیٰ کمانڈر کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کے نام انٹرپول پر بھیجے گئے ہیں ، ایرانی اہلکار نے پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئےاس قتل کو ایک "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیا اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔ان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ بغداد میں سلیمانی کے قتل سے ایک دن قبل مظاہرین کے ہجوم نے امریکی سفارت خانے میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔ ہجوم پر قابو پاتے ہوئے اسے سفارتی مشن کے عملے پر حملہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نےعراق میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کے دورا...
قاسم سلیمانی قتل: ایرانی عدالت کی امریکہ کیلئے جاسوسی پر شہری کو موت کی سزا

قاسم سلیمانی قتل: ایرانی عدالت کی امریکہ کیلئے جاسوسی پر شہری کو موت کی سزا

Iran, news, spies, Urdu
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں ہونے کی اطلاع امریکہ کو دینے پراپنے شہری سید محمود موسوی مجد نامی کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں سی آئی اے کے جاسوس کی پھانسی کی سزا کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سے منسلک حال ہی میں سید محمود موسوی مجد نامی ایک فرد کو سپاہ قدس اور شہید میجر جنرل سلیمانی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ جس پر ایرانی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے اور ایران کی اعلیٰ عدلیہ نے بھی اس پھانسی کے حکم کو برقرار رکھا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس کو عنقریب پھانسی دے دی جائےگی۔ غلام حسین اسماعلی نے کہا کہ ایران کی ت...
امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

Iran, news, Nuclear, Urdu
امریکہ نے ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا فیصلہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے ایک برس بعد کیا تھا۔ طویل مذاکراتی سلسلے کے بعد سن 2015 میں مکمل ہونے اس ڈیل پر پر دستخط کرنے والے ممالک میں امریکہ کے علاوہ فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی شامل تھے۔ اس مذاکراتی سلسلے میں یورپی یونین بھی شریک رہی تھی۔ امریکی علیحدگی کے بعد سے ڈیل پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک ابھی تک ڈیل کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ڈیل کے تحت ایران کو جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی شرط پر اقتصادی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سمجھوتے کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سازی سے روکنا بھی تھا۔ دوسری جانب ایران کا مسلس...
شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے

شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے

Iran, news, Syria, Urdu
ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم شام کے صوبے ادلب سے خلیفہ عمربن عبدالعزیر کا جسد خاکی نکال کر لے گئے ہیں ۔ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق بشار الاسداور ایران کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروہ نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار اور قبر کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ بروز منگل کیا گیا جس کے بعد ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ https://youtu.be/72egnfsggTA ترک اور عرب ذرائع ابلاغ نے واقع کی خبر دی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آرہا ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر سے باقیات کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ مختلف خبروں کے مطابق ماہ فروری میں صوبے کا انتظام حاصل کرنے کے بعد بھی بشار الاسد کی افواج نے مزار کو آگ لگا دی تھی۔ جبکہ مختلف اوقات میں بشار الاسد کی افواج حزب اختلاف کے سنی گروہوں کے...
ایران: جہالت ایک اور بیٹی کو کھا گئی، مغربی میڈیا نے تعلق اسلام سے جوڑ دیا

ایران: جہالت ایک اور بیٹی کو کھا گئی، مغربی میڈیا نے تعلق اسلام سے جوڑ دیا

Iran, news, Urdu
ایران میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگنے پر باپ نے 14 سالہ بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ایرانی خبر ایجنسیوں کے مطابق قتل کے جرم میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق 14 سالہ رومینا اشرفی کی 35 سالہ لڑکے سے دوستی تھی اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر والے اس پر راضی نہ تھے جس پر لڑکی دوست کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے دونوں کو تلاش کر کے اپنے اپنے گھروں میں واپس بھیج دیا۔ تاہم موقع پاتے ہی باپ نے سوتے ہوئے جوان بیٹی کو قتل کر دیا۔ واقعے پر ایران بھر سے شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ اور سماجی میڈیا پر بھی رومینا اشرفی کے نام سے بحث جاری ہے۔ واقع کو مغربی میڈیا میں اسلامی روایات سے جوڑ کر جہاں بغض اسلام کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں استشراقیت بھی پھیلائی ج...
Dulles’ Nazi CIA and Israel’s Secret (video)

Dulles’ Nazi CIA and Israel’s Secret (video)

Iran, world عالمی خبریں
Dulles’ Nazi CIA and Israel’s Secret (video) Trained at the BBC, Documentary Producer and Middle East Expert Sayed Abbas explains the reasons behind the Trump Assassination of Iranian General Soleimani and how the Middle East remains in the grips of greedy resource controlling corporate elites posing as Government officials who continue to rape and pillage the peoples of the region. Dulles’ Nazi CIA and Israel’s Secret (video)

Contact Us