Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا

انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کرنے والے کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہرنیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کرنے والے کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ یورپین عدالت کی جانب سے متفقہ طور پر سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی عدالت کا فیصلہ آرٹیکل 10 کے تحت ان کارکنوں کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والی سول سوسائٹی کے ارکان نے 26 ستمبر 2009 اور 22 مئی 2010 کو دو علیحٰدہ علیحٰدہ واقعات میں فرانس کے سپر اسٹور میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے ایک پر امن جدوجہد شروع کی تھی۔ان علامتی مظاہروں کے دوران یہ کارکن سپر مارکیٹ میں آنے والے لوگوں سے اپیل کرتے تھے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، کیونکہ اسرائیل نہ صرف فلسطینی علاقوں پر جبری قبضہ کر رہا ہے بلکہ وہ وہاں کے وسائل سے بنائی جانے والی مصنوعات کو اپنی مصنوعات کہہ کر بیچ رہا ہے۔

 

جس پر ان کارکنوں کے خلاف 2015 میں فرانس کی عدالت نے نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔اس فیصلے کے خلاف کولیکٹیف فلسطین 68 نامی گروپ سے تعلق رکھنے والے یہ کارکن انسانی حقوق کی یورپین عدالت میں چلے گئے جہاں سے ان کارکنوں کے حق میں فرانسیسی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ان کارکنوں کی پر امن جدوجہد کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 + 5 =

Contact Us