یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا
انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کرنے والے کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہرنیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کرنے والے کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ یورپین عدالت کی جانب سے متفقہ طور پر سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی عدالت کا فیصلہ آرٹیکل 10 کے تحت ان کارکنوں کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والی سول سوسائٹی کے ارکان نے 26 ستمبر 2009 اور 22 مئی 2010 کو دو علیحٰدہ علیحٰدہ واقعات میں فرانس کے سپر اسٹور میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے ایک پر امن جدوجہد شروع کی تھی۔ان علامتی مظاہروں کے دوران یہ کارکن سپر مارکیٹ میں آنے والے لوگوں سے اپیل کرتے تھے کہ وہ...