Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

European Union

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے ی...
ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, معیشت
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے۔فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کے سمندری علاقوں کی خلاف ورزی یا پھر اس بارے میں دھمکی قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پابندی سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں قبرص کے سمندری پانیوں میں ترکی کی جانب سے غیر قانونی کھدائی کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے مطابق کوئی فرد یا کمپنی اگر مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ کی مرتکب پائی گئی تو اس پر یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ ...
سربیا اور کوسوو سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کانفرنس

سربیا اور کوسوو سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کانفرنس

EU, European Union, news, Uncategorized, world عالمی خبریں, اردو نیوز
سربیا اور کوسوو کے مابین جاری تناؤ کو کم کرنے کی خاطر یورپی یونین کی سطح پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پیر کے دن فرانسیسی صدر دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کو منعقد ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کریں گے۔ یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب گزشتہ ماہ ہی دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف نے سربیا میں نوے کی دہائی کے اواخر میں ہوئی اس جنگ میں کوسوو کے صدر ہاشم تاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد کی، جس میں تیرہ ہزار افراد مارے گئے تھے۔اس میں شریک ہونے والے ممالک میں بوسنیا، ہرزیگوینا، کروشیا، مونٹی نیگرو، سربیا، کوسووو اور سلووینیاشامل ہوںگے۔ ...
شمالی یورپ میں جوہری تابکاری میں اضافہ: روس ذمہ دار قرار

شمالی یورپ میں جوہری تابکاری میں اضافہ: روس ذمہ دار قرار

European Union, news, Russia - روس, Urdu, اردو نیوز, روس
شمالی یورپی ممالک میں رواں ماہ کے دوران جوہری تابکاری میں اضافہ نوٹ کیا گیا جسے ڈچ ماہرین نے ممکنہ طور پر مغربی روس میں موجود نیوکلیئر پاور پلانٹس کی موجودگی کی وجہ قرار دیا ہے نارڈک نیوکلیئر سیفٹی ایجنسیوں نے حالیہ دنوں کے دوران فن لینڈ اور شمالی سکینڈے نیویا میں ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپس میں اضافہ نوٹ کیا۔ سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کے ماہرین اس اضافے کا محرک نہیں جان پائے۔ نارڈک نیوکلیئر سیفٹی اداروں کے مطابق تابکاری میں اضافے کا درجہ انسانی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہے۔ تاہم ڈچ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تابکاری میں اضافہ مغربی روس میں موجود پاور پلانٹ میں کسی ممکنہ خرابی کے باعث ہوا ہے۔ ہالینڈ کے عوامی صحت کے ادارے کے مطابق ڈیٹا کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے تابکاری کا مرکز 'مغربی روس‘ میں ہے اور بظاہر یہ 'جوہری پاور پلانٹ میں فیول ایلیمنٹ میں ہونے والی کسی خرابی‘ کے باعث شروع...
یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا

یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا

EU, European Union, Israel, news, Palestine, Urdu
انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کرنے والے کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہرنیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کرنے والے کارکنوں کے خلاف فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ یورپین عدالت کی جانب سے متفقہ طور پر سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی عدالت کا فیصلہ آرٹیکل 10 کے تحت ان کارکنوں کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔  تفصیلات  کے مطابق فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والی سول سوسائٹی کے ارکان نے 26 ستمبر 2009 اور 22 مئی 2010 کو دو علیحٰدہ علیحٰدہ واقعات میں فرانس کے سپر اسٹور میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے ایک پر امن جدوجہد شروع کی تھی۔ان علامتی مظاہروں کے دوران یہ کارکن سپر مارکیٹ میں آنے والے لوگوں سے اپیل کرتے تھے کہ وہ...
امریکہ کی چھٹی: یورپی یونین نے چین کو مستقبل کی طاقت قرار دے دیا

امریکہ کی چھٹی: یورپی یونین نے چین کو مستقبل کی طاقت قرار دے دیا

China, COVID-19, EU, European Union, news, Urdu
برلن: یورپی اتحاد کے وزیر خارجہ ضوزف بوریل سفارتی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے انتہائی اہم بیان میں امریکہ کے زوال اور چین کے عروج کو تسلیم کر لیا ہے۔ برلن میں ایک اہم سفارتی کانفرنس میں گفتگو کے دوران جوزف بوریک نے کہا ہے کہ عالمی طاقت کا توازن امریکا سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے اور اب امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا، تاریخ میں کورونا وائرس کو فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ یورپ کے لیے تجویز دیتے ہوئے جوزف بوریل نے مزید کہا کہ چین اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی سالانہ اجلاس میں ہمارے پاس اہم موقع ہو گا کہ ہم اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر چین کے حوالے سے پالیسی مرتب کریں۔ یورپی یونین کو جلد از جلد چین کے حوالے سے مضبوط پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے یورپی معاشی اتحاد کے چین سے تعلقات پر کمزوری کا اظہا...

Contact Us