روس کے مقامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریبات میں اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب جیتنے والی ٹیم کے کپتان برینسلاف ایوانووک جیت کی خوشی میں اچھلتے کودتے جیتی ہوئی ٹرافی توڑ بیٹھے۔
فائنل میں زیڈ ایس پیٹرزبرگ نے کھیمکی کلب کو 0-1 سے مات دی تھی، جس کے بعد فتح کا جشن مناتے کپتان ایوانووک کے ہاتھوں سے ٹرافی زمین پر گری اور ٹوٹ گئی۔
بعد ازاں کلب کی جانب سے معذرت خواہانہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہم آپ سب سے معذرت خواہ بھی ہیں۔