امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے چین کو ہراساں کرنے اور ان کی اجارہ داری کے سامنے سر تسلیم خم رکھنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم چین بھی معاشی خود مختاری اور مظبوط قیادت کے بل بوتے پر برابر کی ٹکر دے رہا ہے۔
امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی سفارت خانہ بند کیا تو چین نے چینگدو شہر میں 35 سال سے قائم امریکی سفارت خانے کو نہ صرف بند کیا ہے بلکہ سفارت خانہ بند کرنے کی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
امریکہ کی جانب سے چینی سفارت خانے کو بند کرنے کے بعد چین نے چینگدو کے امریکی سفارت خانے کو 35 گھنٹے کی مہلت دی تھی جس کے بعد چینی حکام نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔
اینٹ کا جواب پتھر سے ملنے پر امریکی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ انہی چینی اقدام پر حیرانگی ہوئی ہے، سفارت خانے نے 35 سال تک دونوں ممالک کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔