Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بین الافغان مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے سے غنی انتظامیہ باز نہ آئی: امریکی مندوب پھر متحرک، اسلام آباد آمد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بین الافغان مکالمے میں تعاون اور تیزی کیلیے تعاون مانگنے آج پھر پاکستان پہنچیں گے۔

دورے کی بظاہر وجہ اشرف غنی کی انتظامیہ کی جانب سے افغان امن عمل میں مسلسل روڑے اٹکانے کا رویہ ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق غنی انتظامیہ نے مذاکراتی عمل کو روکنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اپنا لیا ہے اور اب رہا کیے جانے والے طالبان قیدیوں کو ان کے گھروں پر چھاپوں اور دوبارہ قید کرنے کے عمل سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اپنے پیغام میں سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ کابل انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ “اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں وگرنہ نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔”

دوسری طرف خیل زاد کے دورے کے حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کا سفارتی ذرائع کے حواالے سے کہنا ہے کہ امریکی مندوب کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں امریکی نمائدہ خصوصی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے زلمے خلیل زاد کابل میں افغان حکام سے ملاقاتیں کرکے دوحہ میں طالبان کے نمائندگان سے بات چیت کرینگے۔

زلمے خلیل زاد بین الافغان مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز امریکا سے روانہ ہوئے تھے۔ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر سمیت 5 ملکوں پر مشتمل ہے۔

امريکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی امن مذاکرات کی سہولت کاری کیلیے ناروے، پاکستان، قطر، افغانستان اور بلغرایہ بھی جائیں گے۔

امریکی مندوب اپنے دورہ کے دوران افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو تیز کرنے پر زور دیں گے جبکہ اسلام آباد میں بین الا افغان مذاکرات میں پاکستانی تعاون پر بات کریں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen + thirteen =

Contact Us