بین الافغان مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے سے غنی انتظامیہ باز نہ آئی: امریکی مندوب پھر متحرک، اسلام آباد آمد
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بین الافغان مکالمے میں تعاون اور تیزی کیلیے تعاون مانگنے آج پھر پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کی بظاہر وجہ اشرف غنی کی انتظامیہ کی جانب سے افغان امن عمل میں مسلسل روڑے اٹکانے کا رویہ ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق غنی انتظامیہ نے مذاکراتی عمل کو روکنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اپنا لیا ہے اور اب رہا کیے جانے والے طالبان قیدیوں کو ان کے گھروں پر چھاپوں اور دوبارہ قید کرنے کے عمل سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
اپنے پیغام میں سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ کابل انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ "اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں وگرنہ نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔"
دوسری طرف خیل زاد کے دورے کے حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کا سفارتی ذرائع کے حواالے سے کہنا ہے کہ امریکی مندوب کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں امری...