Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی

عرب دنیا کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے متحدہ عرب امارات میں کام شروع کردیا۔ اس بات کا اعلان عالمی ایجنسی برائے ایٹمی توانائی (آئی اے ای اے) میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے حماد الکعبی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کیا ہے

چار یونٹوں پر مشتمل اس ایٹمی بجلی گھر کا پورا نام ’’محطۃ براکۃ للطاقۃ النوویۃ (براکہ ایٹمی بجلی گھر) ہے جس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 5600 میگاواٹ ہے جبکہ ہر یونٹ انفرادی طور پر 1400 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔ فی الحال ان میں سے پہلے یونٹ نے بجلی بنانی شروع کی ہے جبکہ باقی تین یونٹ بھی تکمیل کے قریب ہیں۔

مکمل طور پر فعال ہوجانے کے بعد یہ ایٹمی بجلی گھر، متحدہ عرب امارات میں بجلی کی ضرورت کا 25 فیصد پورا کرسکے گا۔

براکۃ ایٹمی بجلی گھر ابوظہبی میں ’’غربیہ‘‘ کے علاقے میں ساحلی پٹی کے قریب تعمیر کیا گیا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب ڈالر کے لگ بھگ بتایا جارہا ہے۔ یہ ایٹمی بجلی گھر ’’کوریا الیکٹرک پاور کمپنی‘‘ کی قیادت میں کورین کمپنیوں کے ایک کنسورشیم نے تعمیر کیا ہے۔

اگرچہ اس بجلی گھر کی تعمیر 2011 میں شروع ہوگئی تھی اور اس کے پہلے یونٹ کو 2017 میں کام شروع کرنا تھا لیکن خطّے کے سیاسی حالات کے باعث یہ مسلسل التوا کا شکار ہوتا رہا اور بالآخر گزشتہ روز، تقریباً تین سالہ تاخیر کے بعد، براکۃ ایٹمی بجلی گھر کے پہلے یونٹ نے کام شروع کردیا۔

خبروں کے مطابق، برکۃ ایٹمی بجلی گھر کے باقی تین یونٹ تقریباً مکمل ہیں لیکن فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ وہ کب تک فعال ہوں گے اور پیداوار شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اگرچہ عرب دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں ایٹمی بجلی گھر تعمیر ہوا ہے لیکن پورے عالمِ اسلام کے سب سے پہلے ایٹمی بجلی گھر ’’کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ‘‘ (کینپ) نے 1972 میں، پاکستان میں کام شروع کیا جسے کراچی کے ساحلی مقام پیراڈائز پوائنٹ کے قریب تعمیر کیا گیا تھا۔

ایٹمی بجلی گھر آپریٹ کرنے والے دیگر مسلم ممالک میں ترکی اور ایران بھی شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش میں ایک ایٹمی بجلی گھر پر کام جاری ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five × 1 =

Contact Us