ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے مئی میں یورپی پارلیمانی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں تارکین وطن کے خلاف سات نکاتی منصوبہ پیش کیا گیا ۔ جمعہ کے روز اوربان نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کے بیوروکریٹس کے بجاۓ قومی حکومتیں تارکین وطن کے معاملے پر قابو پا ئیں ۔ اپنے خیالات کا دوبارہ اظہارکرتے ہوئے انھوں کہا کہ کوئی ملک اپنی خواہش کے خلاف تارکین وطن کو قبول کرنے کے لئے مجبور نہیں ہونا چاہئے. اوربان نے یورپی یونین سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والےشہری گروہوں کی مالی معاونت روکی جائے اور کہا کہ ‘یورپ میں کسی کوبھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ عیسائی ہیں’ اوربان نے یورپی یونین کے کمشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ وہ برطانیہ کے بریکسٹ موراس اور “مہاجر حملہ” کا مکمل ذمہ دارتھا.