گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں پاکستانیوں کی معاشی مشکلات کا اندازہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق 84 فیصد پاکستانی گھریلو آمدنی میں کمی پر شدید فکر مند ہیں۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 16 فیصد نے آمدنی میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا ہے جب کہ 10 فیصد نے اخراجات پورے کرنے کے لیے جمع پونجی استعمال کرنے کا کہا ہے۔
سروے کے مطابق حکومتی اداروں اور این جی اوز سے مدد لینے کا کہنے والے افراد کی شرح 6 فیصد کمی کے بعد 03 فیصد ہوئی ہے جبکہ آمدنی بڑھانے پر غور کرنے کا بھی 11 فیصد افراد نے بتایا ہے۔