Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عامر خان بکاؤ، غدار وطن اور بے شرم ہیں: آر ایس ایس میگزین کا فلمساز کے خلاف نفرت سے بھرا مضمون

ہندوستان کی دہشت گرد تنظیم، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ترجمان میگزن پانچجنیہ نے فلم اداکار عامر خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا ہے۔ اس میں عامر خان کی چین سے محبت کو مدعہ بناتے ہوئے نفرت کا خوب پرچار کیا ہے۔

پانچجنیہ نے اپنی سرورق تحریر میں جہاں کچھ بالی وڈ اداکاروں کو وطن پرست قرار دیا ہے وہیں عامر خان جیسے کچھ اداکاروں کی حب الوطنی پر شکوک پیدا کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے، اور اس کے لیے انکی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور نقطہ نظر کو بطور ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

مضمون میں لکھا گیا ہے ‘ایک طرف اکشے کمار، اجے دیوگن، جان ابراہم اور کنگنا رناوت سمیت کچھ دیگر فن کار اور فلم ساز ہیں جن کے لیے قوم پرستی اور حب الوطنی سے بھرپور فلمیں بنانا یا ان کا کردار ادا کرنا ملک سے محبت کا اظہار کرنے کے مترادف ہے۔’ جبکہ ‘دوسری طرف عامر خان جیسے اداکار بھی ہیں جنھیں ہندوستان کے دشمن سے دوستی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہوتا۔ پھر خواہ بات دھوکہ باز چین کی ہو یا پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملا کر دھرتی ماتا کے خلاف جہادی منصوبہ پالنے والے ترکی کی ہو، جہاں ان دنون عامر خان نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔’

عامر خان کی فلم دبنگ چین میں بہت مقبول ہوئی تھی، جسے بنیاد بنا کر جریدے کے مدیر ہتیش شنکر نے معروف انگریزی اخبار دی ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ عامر خان نے ‘لگان’، ‘سرفروش’ اور ‘1857: دی رائزنگ’ جیسی فلمیں بنائیں لیکن وہ جو ابھی کر رہے ہیں وہ قومییت کے زمرے میں نہیں آتا۔

انھوں نے کہا؛ ‘ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ عامر خان دیگر فلمی اداکاروں کے مقابلے میں چین میں زیادہ مقبول کیوں ہیں؟ دنگل نے وہاں سلطان (سلمان کی فلم) کے مقابلے میں کیوں بہتر پرفارم کیا ہے جبکہ دونوں فلموں کے موضوعات ایک جیسے ہی ہیں۔ عامر خان کچھ مخصوص چینی برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں اور چین میں کوئی بھی حکومت کی حوصلہ افزائی کے بغیر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔’

پانچجنیہ میں شائع ہونے والے اس مضمون کا عنوان ‘ڈریگن کا پیارا خان’ ہے۔ مضمون میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ‘چین کے لیے خان کی محبت پہلے ہی سے شکوک و شبہات کی زد میں ہے، ایسے میں ترکی کے ساتھ ان کا میل ملاپ کیا پیغام دیتا ہے۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔’

مضمون میں کچھ سال قبل ایک ایوارڈ تقریب میں عامر خان کے اس بیان کا بھی ذکر ہے جس میں انھوں نے ملک میں عدم برداشت بڑھنے کی بات کہی تھی۔ اس وقت عامر خان نے کہا تھا: ‘میری اہلیہ کرن راؤ کو ہندوستان میں ڈر لگتا ہے۔ انڈیا میں عدم رواداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔’ جس پر راشتریہ سیوک سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیموں نے اسے سیاست سے متاثر بیان قرار دیا تھا۔

اس مضمون میں عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا ہے ‘ہندوستان میں جب لوگ کسی فلم سٹار کو بلندیوں پر پہنچاتے، ان کی فلموں پر بہت زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں، تو وہ ان کے مذہب کو نہیں بلکہ ان کی اداکاری کے معترف ہوتے ہیں۔ لیکن کیا ہو جب وہی انسان ملک کے لوگوں کے جذبات کو انگوٹھا دکھاتے ہوئے ان کی محبت کے بدلے میں پہلے مذہب پھر ملک کی جہادی سوچ کا مظاہرہ کرنے لگے، دشمن ملک کے چند پیسوں پر کٹھ پتلی کی طرح چلنا شروع کردے یا بے شرمی کے ساتھ دشمن ملک کی مہمان نوازی کو قبول کرنے لگے تو کیا ملک کے لوگ فریب زدہ محسوس نہیں کریں گے؟’

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 16 =

Contact Us