Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

صدر ٹرمپ کاان کے خلاف کتابیں لکھنے والے ناقدین کو کرارا جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکے بارے میں چھپنے والی تنقیدی کتابوں کے لکھاریوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اپنے ٹویٹر کھاتے پہ جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مزید بھی کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہو چکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہے، لکھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کتابوں کا بیشتر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے، اور اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے سی این این یا ایم ایس ڈی این سی میں نوکری نہیں ملے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بولٹن کو نالائق جنگ باز کا لقب دیا ہے جب کہ بوب ووڈورڈ کو سماجی دھوکے باز قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی بھتیجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے حال ہی میں ان پر کتاب لکھی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھتیجی غیر مستحکم شخصیت کی مالک ایک خاتون ہے، جسے ساری عمر مزاح کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس خاتون کو سنجیدہ لینے والے جان لیں کہ اسے تو اس کے دادا بھی پسند نہیں کرتے تھے، جو خاصے رحم دل اور خیال رکھنے والے انسان تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eighteen + 8 =

Contact Us