Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

صومالیہ کی مسجد قبلتین کے آثار بھی ناپید ہونے کے قریب

دنیا بھر کے مسلمان شاید صرف ایک مسجد قبلتین (دو قبلے والی مسجد) کو ہی جانتے ہوں، جو سعودی عرب کے شہر مدینہ المنورہ میں ہے۔ تاہم مشرقی افریقی ملک صومالیہ میں بھی دو محرابوں والی ایک مسجد کے کچھ اثار موجود ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی مسجد قبلتین تھی۔

مسجد قبلتین، صومالیہ

روایت کے مطابق صومالیہ کی مسجد قبلتین ان صحابیوں کی تعیر کردہ تھی جنہیں کفار مکہ کے مظالم سے بچنے کے لیے حضرت محمد ﷺ نے حبشہ کی جانب ہجرت کر جانے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت مسلمان مسجد اقصیٰ، بیت المقدس کے رخ نماز ادا کرتے تھے تاہم بعد میں حکم ربی کے تحت قبلہ مکہ المکرمہ، میں خانہ کعبہ کے رخ کر دیا گیا۔ یوں صومالیہ کے شہر ژیلا کی مسجد کا قبلہ بھی تبدیل ہوا اور اس مسجد کو بھی قبلتین کا نایاب نام مل گیا۔ یاد رہے کہ اس مسجد کو افریقہ کی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مسجد قبلتین کے آثار، صومالیہ

مدینہ میں موجود مسجد قبلتین تو آج بھی قائم و دائم ہے اور اس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تعمیر نوع بھی ہوتی رہی ہے تاہم صومالیہ کے شہر ژیلا میں تعمیر کردہ ساتویں صدی عیسوی کی مسجد قبلتین کے اثار تک اب ناپید ہونے کے قریب ہیں۔

صومالیہ کے شہر ژیلا کی مسجد قبلتین کے آثار

مسجد اس حال میں کیسے پہنچی؟

ء1882 میں برطانیہ نے مصر پر قبضہ کر لیا، جس کے بعد خلیج عدن میں یورپی بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا، ژیلا کے ساحلوں کو محفوظ بنائے بغیر خلیج عدن کی راہداری کو محفوظ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اور مصر پر حملے کی برطانوی وجہ بھی نہر سویز یعنی تجارتی و تذویراتی راہداری کو اپنے کنٹرول میں کرنا تھا۔ یوں موجودہ صومالیہ کے شمال ساحلی شہر ژیلا پر کنٹرول حاصل کیے بغیر بھی برطانیہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوپاتا۔ جس کے لیے برطانیہ نے 1888 میں سلطنت عثمانیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ژیلا شہر کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

صومالیہ کی مسجد قبلتین کے آثار بتاتے ہیں کہ یہی وہ زمانہ تھا جب اس تاریخی مسجد کی نگہداشت نہ کی جا سکی، اور آج اس کے آثار بھی ناپید ہونے کے قریب ہیں۔ 1960 میں صومالیہ تو آزاد ہو گیا تاہم تاحال نہ تو ملکی انتظامیہ اور کسی دوسرے مسلم ملک کو اس تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کا خیال آیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven + eight =

Contact Us