Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

صدرٹرمپ عراق اور افغانستان سے مزید فوجی انخلاء کا آج اعلان کریں گے: روسی میڈیا

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر آج بروز بدھ افغانستان اور عراق سے مزید امریکی فوجی نکالنے کا اعلان کریں گے، اور انخلاء بھی آئندہ چند روز میں شروع ہو جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق اعلان کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں واضح طور پر کہا تھا کہ امریکی جنگوں سے کچھ جرنیل، اسلحہ ساز کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد کمائی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 4 ہزار تک کر دی جائے گی، جبکہ عراق میں یہ تعداد تقریباً 5 ہزار ہو گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق اور افغانستان کی جنگوں کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگیں کہتے ہیں اور پچھلے انتخابات سے قبل بھی وہ انہیں فوری ختم کرنے کا عندیا دیتے رہے ہیں۔ نومبر میں آئندہ انتخابات سے قبل وہ اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو وعدے پورا کرنے والا صدر کے طور پر پیش کرنا چاہیں گے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی تصدیق امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی کی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × three =

Contact Us