Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ایران کے امریکہ پر ممکنہ حملے کی خبر: صدر ٹرمپ کی 1000 گنا زیادہ طاقت سے جواب دینے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی فوجیوں پر کسی قسم کے حملے کی کوشش بڑی جنگ کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کا شدید ردعمل ایک مبینہ رپورٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا گیا تھا۔

اپنے ٹویٹر کھاتے پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ

خبروں کے مطابق ایران امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔ امریکہ نے دہشت گردوں کے قائد قاسم سلیمانی کو اس کے امریکی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، اور کئی سالوں سے امریکی افواج کے قتل میں ملوث ہونے کے باعث مارا تھا۔ امریکہ پر حملے کی کوشش کا جواب ایران کو 1000 گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔

امریکی صدر کی ٹویٹ معروف ویب سائٹ پولیٹیکو میں خبر کے چھپنے کے 24 گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ جس میں ایران پر حملے کے اثرات کا اندازہ لگانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خبر کے ذرائع کے طور پر امریکی حکومتی اہلکار کا نام لیے بغیر ذکر کیا گیا ہے۔

تاہم ایران نے خبر کی تردید کی ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ

واشنگٹن کو ایران کے خلاف پرانی پراپیگنڈا مہم کو دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہیے، اب اس کا دنیا پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ایک جارح ملک بن چکا ہے، جس نے دنیا میں دستوں قتل کے منصوبے بنائے۔ ایران عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔

یاد رہے ایرانی فوج کے جنرل قاسم سلیمانی جنوری میں امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ بغداد کے ہوائی اڈے پر ہوئے حملے میں عراقی شیعہ ملیشیا کے ایک سربراہ میں قاسم سلیمانی کے ہمراہ ہلاک ہوئے تھے۔ ایران حملے کی کئی بار مذمت کر چکا ہے، اور فوری ردعمل میں عراق میں امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنا چکا ہے، تاہم اس میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × 3 =

Contact Us