جمعہ, ستمبر 22 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی ممالک افریقہ کو غلاموں کی تجارت پر ہرجانہ ادا کریں: صدر گھانامغربی تہذیب دنیا میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی، زوال پتھر پہ لکیر ہے: امریکی ماہر سیاستعالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئیافریقی ممالک کے روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر فرانسیسی پریشانی عروج پر: تعلقات خراب کرنے کی کوشش پر وسط افریقی جمہوریہ کے صدر نے صدر میکرون کو سنا دینیٹو: سرد جنگ کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گافرانس کے خلاف افریقہ کے تین ممالک نے عسکری اتحاد بنا لیاجنوبی کوریا: کتے کھانے پر پابندی لگانے کا عندیایورپی یونین آزاد ممالک کا ایک اتحاد ہے یا جدید سامراجی نظام مسلط کیا جا رہا ہے؟ 30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کرنے اور قوانین تھوپنے پر ہنگری اسپیکر کا سخت ردعملآزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قراریوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

ہندوستان کی معیشت 9 سے 11 ٪ سکڑے گی: عالمی مالیاتی اداروں کی پیش گوئی

مالیاتی تجزیات کے معروف ادارے ایس اینڈ پی نے آئندہ مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کے 9 فیصد تک سکڑ جانے کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت اندازوں سے بھی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ رپورٹ میں ایس اینڈ پی نے اندازہ لگایا تھا کہ معیشت میں گراوٹ کا یہ سفر 5 فیصد تک رہے گا تاہم نئی معلومات کے مطابق یہ سکڑاؤ 9 فیصد سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

اپنی نئی شائع کردہ رپورٹ میں ایس اینڈ پی نے کہا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران ہندوستان کی معیشت 24 فیصد سکڑی ہے۔ لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے، سرمایہ کاری رک گئی ہے جبکہ برآمدات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوئا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون میں تالہ بندی کے نرم ہونے پر معیشت کے بحال ہونے کی امید تھی تاہم کورونا کے پھیلاؤ کو نہ روک پانے اور دوبارہ تالہ بندی کے امکان نے معیشت کو لے کر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مالی امداد کے منصوبے افراط زر کو بڑھانے کا باعث بنیں گے، جو تالہ بندی کھلنے پر 7 فیصد سے 3 فیصد پر آئی تھی، تاہم اب دوبارہ بڑھ جائے گی۔

عالمی ادارے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی معیشت کی زبوں حالی اس کے آئندہ مالی سالوں اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کو بھی متاثر کرے گی۔ کورونا ختم ہونے کے بعد بھی قومی پیداوار اعشاریوں کی صورت میں آگے بڑھے گی۔

یاد رہے کہ موڈی نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی قومی پیداوار ساڑھے گیارہ فیصد تک سکڑنے کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen + two =

Contact Us