پرندوں پر تحقیق کرنے والےمحققین پر کوؤں کی مزید صلاحیتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوے اس سے کہیں زیادہ سمجھدار ہیں جتنا انہیں اب تک سمجھا جاتا تھا۔
تحقیق کے مطابق کوے اپنے ماحول پر بخوبی نظر رکھتے ہیں، رستوں کو یاد رکھ سکتے ہیں، اور اس عمل میں پسند اور ناپسندیدگی کا خیال بھی رکھتے ہیں۔
محققین نے کوؤں کے ایک جوڑے پر تجربات کیے گئے ہیں، جس میں جوڑے کو 20 ہزار بار مختلف روشنیوں کے اشارے دکھائے گئے، اور اس دوران ان کے دماغ میں ہونے والے ردوبدل کا معائنہ کیا گیا۔
پھر کوؤں کو تربیت دی گئی کہ وہ خاص روشنیوں پر اپنا سر ہلا کر ردعمل دیں۔ پھر روشنیوں کی مقدار اور دورانیہ بڑھایا اور گھٹایا گیا، تاہم تجربے کے دوران دیکھنےمیں آیا کہ مختلف اوقات میں کوؤں کے جوڑے نے مختلف ردعمل بھی دیا، یہاں تک کہ مخالف سمت میں اڑان بھر دی۔ جس پر ساائسندانوں کا خیال ہے کہ یہ انکی پسند اور ناپسندیدگی کا اظہار ہو سکتا ہے۔
جانوروں کے علمِ افعالُ الاعضاء کے ماہرین کے مطابق بصری محرکات کے جواب میں پسند ناپسند کے عنصر کے بغیر اعصابی خلیوں کا ردعمل ایک جیسا ہونا چاہیے۔ لیکن کوؤں پر کی جانے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کوؤں نے مختلف ردعمل دیا، جو انکی پسند، ناپسند اور اسکے نتیجے میں کیے گئے فیصلے کوظاہر کرتا ہے۔