Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سعودی عرب کا ایرانی تربیت یافتہ 10 دہشت گردوں کو پکڑنے کا دعویٰ: ایران کا تعلق سے انکار

سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی تربیت یافتہ 10 دہشت گردوں کے گروہ کو دھر لیا ہے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور رابطے کے لیے خصوصی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی خصوصی کمانڈ فوج نے گزشتہ ہفتے ایک کارروائی میں ایک فارم ہاؤس سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، تاحال گرفتار دہشت گردوں کی شناخت تاحال ظاہرنہیں کی گئی۔

سعودی حکام نے فارم ہاؤس سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اور دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے 2017 میں ایران میں عسکری تربیت حاصل کی، وہ بڑے دھماکے کرنے، حساس مقامات پر حملے کرنے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کی تربیت کے حامل ہیں۔

ایران نے سعودی الزامات کی تردید کی ہے اور اسے خود ساختہ خبر قرار دیا ہے۔ ترجمان وزرت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودیہ کی جانب سے یہ پہلا الزام نہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × 5 =

Contact Us