منگل, ستمبر 26 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمانمغربی ممالک افریقہ کو غلاموں کی تجارت پر ہرجانہ ادا کریں: صدر گھانامغربی تہذیب دنیا میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی، زوال پتھر پہ لکیر ہے: امریکی ماہر سیاستعالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی

ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

روس نے فیس بک اور ٹویٹر کو روسی صارفین کی معلومات ملک میں رکھنے کا نظام بنانے کے لیے مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

روس میں 2015 میں منظور کردہ ڈیجیٹل میڈیا قوانین کے تحت تمام غیر ملکی کمپنیاں شہریوں کی معلومات ملک میں موجود سروروں میں رکھنے کی پابند ہیں، اور انہیں پہلے پہل اس کام کے لیے دو سال کا وقت بھی دیا گیا تھا، تاہم پہلی مدت پورا ہونے کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت نے دونوں بڑی کمپنیوں پر 40 لاکھ روبل یعنی 52 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا اور درخواست پر انہیں 2020 تک کا مزید وقت دیا۔ یاد رہے کہ اس دوران لنکڈان کے عملدرآمد سے انکار پر ماسکو سرکار نے ویب سائٹ کو ملک میں بند کر دیا تھا۔

تاہم اب فیس بک اور ٹویٹر کو 2020 کے آغاز تک دیے گئے وقت سے بھی کمپنیاں فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں اور 2022 تک مزید وقت مانگ رہی ہیں۔

اس پر یورپی و امریکی ڈیجیٹل ماہرین کے حلقوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ اگر روس نے اب تک ویب سائٹوں کو بند نہیں کیا تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت مزید وقت دینے کی درخواست پر غور کر رہی ہے، تاہم اب سامنے آنے والی خبروں کے مطابق ماسکو حکومت مزید وقت دینے کو تیار نہیں، اور کمپنیوں کو یا تو فوری مقامی سروروں پر معلومات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہو گا یا پھر انہیں بندش کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

15 − 5 =

Contact Us