امریکی ریاست نیو یارک میں انتظامیہ نے کووڈ19 کی وجہ سے یہودی شہریوں کو عید سکوت (موسم خزاں کی فصل پکنے پر منایا جانے والا تہوار) منانے سے روک دیا، جس پر شہریوں نے سڑکوں بھرپور احتجاج کیا اور مذہبی آزادی کے نعرے لگائے۔ یہودیوں کو تہوار کے دوران اپنی عبادت گاہ کنیس/سنیگاگ جانے کی اجازت نہ دی گئی، جس پر شہریوں نے احتجاجاً ماسک اتار کر سڑک پر جلائے اور آزادی کے نعرے لگائے۔